ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات فسادات:،احسان جعفری کیس میں پھرسے سماعت کرے گا سپریم کورٹ

گجرات فسادات:،احسان جعفری کیس میں پھرسے سماعت کرے گا سپریم کورٹ

Wed, 16 Jan 2019 12:43:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 15جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے منگل کوکہاکہ 2002کے گودھرسے متعلقہ معاملات میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کو ملی کلین چٹ کے خلاف دائردرخواست پر چار ہفتوں کے بعد سماعت کرے گا۔معاملے میں ایس آئی ٹی کے طرف سے مودی کوکلین چٹ دی گئی تھی، جس کے خلاف ذکیہ جعفری نے یہ درخواست دائر کی۔فسادات کے دوران سب سے کئی خوفناک واقعات میں سے ایک میں مارے گئے سابق ایم پی احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری گجرات ہائی کورٹ کے 5اکتوبر، 2017 کے فیصلے کو چیلنج کیا۔اس فیصلہ میں ایس آئی ٹی کے فیصلے کے خلاف دائران کی درخواست کوردکردیا گیاتھا۔یہ مقدمہ جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اجے رستوگی کے سامنے سماعت کے لیے آیاتھا۔درخواست دہندگان کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بنچ نے کہا کہ آپ چار ہفتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم آپ کو چار ہفتوں کو دے رہے ہیں۔چار ہفتے کے بعد کیس درج کریں۔


Share: